5 جنوری 2014 - 20:30
سری لنکا کی ایک مسجد پر بدھوں کا حملہ

سری لنکا کے صوبے "کانڈی" کے گورنرنے کہا ہے کہ شدت پسند بدھوں کے ایک گروپ نے اس علاقے کی ایک مسجد پرحملہ کیا ہے۔

ابنا: سری لنکا کے صوبے " کانڈی" کے گورنر نے کہا ہے کہ بدھ متوں کے ایک شدت پسند گروپ نے اس صوبے کے گاوں"آمباتینا" کی ایک مسجد پرحملہ کرکے اسے بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔کانڈی صوبے کے گورنر نے مزید کہا ہے کہ ان شدت پسندافراد نے مسجد کے موذن پرحملہ کرکے اسے زخمی کردیا ہے۔عینی شاہدین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ۲۵افراد پرمشتمل ایک گروپ گاڑی پراس علاقے میں آیا ہے اوراس نے مسجد پرحملہ کیا ہے۔

.......

/169